ابھی اور اسی وقت



اپنی ذندگی میں ابھی اور اسی وقت انقلاب لانے کے لئے درج ذیل 7 قدم اٹھائیے اور تا عمر فائدہ اٹھائیے۔

#پہلا_اسٹیپ:

دس بائے دس کا اصول؛
اگر آپ کسی منفی واقعے/سانحے کی وجہ سے دکھی یا پریشان ہیں تو اپنے آپ سے درج ذیل تین سوالات کیجئے:

1۔ کیا اس معاملے کی دس دن بعد آپ کی ذندگی میں کوئی اہمیت ہوگی...؟
2۔ کیا اس معاملے کی دس ماہ بعد آپ کی ذندگی میں کوئی اہمیت ہوگی...؟
3۔ کیا اس معاملے کی دس سال بعد آپ کی ذندگی میں کوئی اہمیت ہوگی۔۔۔؟

تین میں سے دو سوالات کے جوابات اگر '' نہیں '' میں ہیں تو اس کو ابھی اور اسی وقت ذہن سے جھٹک دیجئے۔
یہ آپ کے قیمتی وقت اور فوکس کو برباد کر رہا ہے۔

#دوسرا_اسٹیپ:

فقط ایک فیصد۔۔۔!!!
ابھی اور اسی وقت اپنی لائف کے کسی ایسے حصّے کو منتخب کیجئے جہاں آپ کو بہتری یعنی امپروومنٹ کی ضرورت ہے۔

ہوسکے تو چار سے پانچ ایریاز منتخب کیجئے اور ابھی اور اسی وقت 1 فیصد فقط ایک فیصد امپروومنٹ فی دن کے حساب سے امپروومنٹ لانا شروع کیجئے،
اگر روز ایک فیصد بہتری آنا شروع ہوگئی تو سوچئے ایک سال بعد آپ کہاں ہوگے۔۔۔؟
اور اگر مستقل مزاجی سے روز ایک فیصد کی بنیاد پر ترقی کرتے رہے تو سوچئے پانچ سال بعد آپ میں انقلابی تبدیلی آچکی ہوگی کہ نہیں۔۔۔؟
ہے نا۔۔۔؟

تو بس اٹھائیے کاغذ قلم اور لکھئے کہ کہاں کہاں آپ کو امپروومنٹ کی ضرورت ہے،
مثلا"
لینگوئج اسکلز
ٹائم مینیجمنٹ اسکلز
ایموشنل مینیجمنٹ اسکلز
صحت و تندرستی وغیرہ

یا اس کے علاوہ بھی اپنے شعبے کے مطابق مزید ایریاز بھی ہو سکتے ہیں جو آپ ازخود کسی کے بتائے بغیر بھی سمجھ سکتے ہیں۔

سوچئے روز کی بنیاد پر اگر صرف ایک فیصد امپروومنٹ آپ کو کہاں سے کہاں پہنچادے گی،
صرف ایک سے دو سالوں میں آپ موجودہ حالت سے دس گنا زیادہ مضبوط اور زیادہ پر اعتماد ہوں گے۔

#تیسرا_اسٹیپ:

منفی چیزوں سے چھٹکارا؛
ابھی اور اسی وقت الیکٹرانک میڈیا پر دکھائی جانے والی سنسنی خیز خبروں اور ہاٹ ایشوز پر بحث و مباحثے کے چینلز کو بند کیجئے اور ہوسکے تو انتہائی ضروری خبروں کے سوا ٹی وی آن کرنے سے گریز کیجئے۔

ابھی اور اسی وقت سوشل میڈیا پر موجود تمام منفی قسم کے لوگوں/ پیجز اور گروپس کو ان فالو/ انفرینڈ یا بلاک کیجئے۔

ان دو اسٹیپس کے بعد اچانک آپ محسوس کریں گے زندگی بہت پرسکون ہے۔

#چوتھا_اسٹیپ:

معاف کر دیجئے؛
ہم میں سے کتنے لوگ ہیں جو مہینوں قبل کسی کی جانب سے کی گئی دل آذاری کو سینے سے لگائے رکھتے ہیں،
جس سے اور کچھ نہیں صرف ہمارا فوکس موجودہ زمہ داریوں سے ہٹ جاتا ہے۔
تو ابھی اور اسی وقت معاف کر دیجئے۔
یاد رکھئے اکثر لوگ بُرے نہیں ہوتے کبھی کبھی کسی خاص سچوئشن میں ان سے کوئی برائی سرزد ہو جاتی ہے۔
یہ بُرائی ان کے کردار کا حصّہ نہیں ہوتی بلکہ عارضی ردّ عمل ہوتا ہے لہٰذا اس واقعے سے ضروری سبق لیجئے اور جو ہوا بھول کر آگے بڑھ جائیے۔

#پانچواں_اسٹیپ:

روز شُکر ادا کیجئے؛
دن کا آغاز خُدا کے حُضور ادائیگیِ شُکر سے کیجئے۔
آپ کی صحت، آپ کا گھربار، آپ کی ملازمت یا کاروبار، آپ کی اسکلز اور ٹیلنٹ، آپ کی وہ صفات جن کے سبب آپ کو لوگوں میں پذیرائی ملتی ہے،
یہ سب خُدا کی نعمتیں ہیں جنہیں آپ گننا چاہیں تو شمار نا کر سکیں۔
لہٰذا ایک ایک نعمت کو یاد کیجئے اور زبانِ حال سے اور کبھی زبانِ قال سے خُدا کے شکر کو ذندگی کا لازمی حصّہ بنالیجئے۔
خُدا کی سنّت ہے وہ شکر کرنے والوں کو مزید دیتا ہے اور ناشکروں کا رزق تنگ کر دیا جاتا ہے۔

آپ کا شکرگزاری کا یہ جذبہ ذندگی میں بھی مثبت تبدیلیاں لائے گا۔
آپ خود اپنے آپ کو خوش/مطمئن اور مثبت محسوس کریں گے،
یہ آپ کے جذبات کو مضبوط اور آپ کو پُر امید بنائے گا۔

کیا خیال ہے کامیابی کے لئے مضبوط جذبات اور اُمید بہترین زادِ راہ نہیں۔۔۔؟
تو ابھی اور اسی وقت سے شکر کو لازم پکڑ لیجئے۔

#چھٹا_اسٹیپ:

جسمانی صحت کا خیال رکھیے؛
آپ کا جسم آپ کے لیے سب کچھ ہے،
یہ صحت مند نہیں تو دنیا کا کوئی کام کوئی زمہ داری ادا کرنا ممکن نہیں۔
لہٰذا جسمانی صحت کے لئے متوازن غذا اور ہلکی پھلکی ورزش کو معمول بنائیے،
روزانہ چند منٹس سے شروع کیجئے اور کم از کم آدھا گھنٹہ ورزش کو معمول بناکر ہمیشہ کے لئے فٹ ہو جائیے،
آپ کی فٹنس آپ کے موڈ پر بھی اچھا اثر ڈالتی ہے۔

۔When you look good, you feel good
آپ ایک قیمتی کار تبدیل کرسکتے ہیں، لیکن ایک بار جسم کی صحت خراب ہوگئی اسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا،

اس لئے ابھی اور اسی وقت فیصلہ کیجئے اور صحت و تندرستی کے لئے اپنے جسم کا خیال رکھیے۔

#ساتوں_اسٹیپ:

مطالعہ کیجئے:
مہینے میں کم از کم ایک کتاب ختم کیجئے۔
مطالعہ آپ کے ذہنی اُفق کو وسیع اور سوچ و فکر کو جِلا بخشتا ہے۔
یہ آپ کے ذہنی رویے میں انقلابی تبدیلیاں پیدا کرتا ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں بل گیٹس کی Reading Habit چھ  گھنٹے پر ڈے ہے۔
وارن بفیٹ ایک دن میں 600 سے ہزار صفحات کا مطالعہ کرتا ہے۔
مارک زکربرگ ہفتے میں دو کتب ختم کرنے کا عادی ہے۔

یہ تمام لوگ دنیا میں کامیاب لوگوں کی فہرست میں شمار ہوتے ہیں، پھر انہیں پڑھنے کی کیا ضرورت ہے۔۔۔؟
دوستو وہی ریزن ہے جو اوپر بیان کی،
مطالعہ آپ کے ذہنی افق کو وسیع اور آپ کی سوچ و فکر کو جِلا بخشتا ہے۔
ہر کامیاب انسان کی زندگی اٹھا کر دیکھ لیجئے، مطالعے کی عادت سب سے نمایاں نظر آئے گی۔

#اب_دو_بونس_عادات:

 ایک وقت میں ایک ٹاسک!
۔Be Binary
یعنی ملٹی ٹاسکنگ سے گریز کیجئے۔
ایک وقت میں ایک ٹاسک اٹھائیے اور اسے مکمل کرنے تک دوسری ٹاسک مت لیجئے۔
فوکس آپ کی صلاحیتوں کو چار چاند لگا دیتا ہے،
جو کام کیجئے پوری لگن اور خوش دلی سے کیجئے۔
پھر دیکھیے یکلخت دنیا بدلی بدلی محسوس ہوگی۔

#دوسری_عادت:

دن کا آغاز پاؤلو کولو کے اس خوبصورت قول سے کیجئے کہ جب آپ کسی مثبت کام کو کر ڈالنے کی ٹھان لیتے ہیں تو ساری کائنات اس کام کو انجام تک پنہنچانے میں آپ کے ساتھ سازش میں شریک ہو جاتی ہے۔

میرے نزدیک اس سے زیادہ بہترین اور قیمتی قول کوئی نہیں ہوسکتا۔
بلاشبہ یہ ایک یونیورسل ٹروتھ ایک آفاقی سچائی ہے کہ جب آپ کسی کام کا سچا اور مصمم ارادہ کر لیتے ہیں تو حالات و واقعات اسی سمت میں مڑنا شروع ہو جاتے ہیں۔ بات صرف سچے ارادے اور عزم کی ہے۔

#تو_کیا_خیال_ہے ، #شروع_کریں_آج_سے...؟

کیا کہا۔۔۔؟
ابھی سے۔۔۔؟

#یہ_چیز :) (y)

No comments

Powered by Blogger.